جبری ویکسی نیشن کے خلاف درخواست مسترد، 25 ہزار جرمانہ!

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے کورونا کی جبری ویکسی نیشن کے خلاف دائر کی گئی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اور درخواست گزار پر 25 ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں کورونا ویکسین سے متعلق حکومتی اقدامات کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ سہیل حمید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو زبردستی ویکسین لگانا خلاف قانون ہے، حکومت کو پہلے قانون سازی کرنا ہوگی، جس پر جسٹس شفیع محمد صدیقی نے استفسار کیا کہ آپ قانون سازی کا کیسے کہہ سکتے ہیں؟، کورونا وائرس سے متاثرہ ہر شخص شہر میں چلتا پھرتا بم ہے۔


کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ، ہسپتالوں میں سہولتوں کی کیا صورت حال ہے؟
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کو ویکسین لگانے کے لیے خصوصی قانون سازی یا آرڈی ننس جاری کرنا چاہیے، کورونا ویکسین لگانے سے کچھ لوگوں کو فالج کا بھی اٹیک ہوا ہے۔
جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ کسی کو فالج اور وجہ سے ہوا ہوگا، کورونا ویکسین سے نہیں ہوسکتا۔ بعدازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔