محکمۂ اوقاف کے تحت مساجد میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے متعلق آگاہی کا اہتمام

کراچی: امسال محکمۂ اوقاف کراچی نے انسداد تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے جمعۃ الوداع کے موقع پر اپنے زیر انتظام تمام مساجد اور درباروں میں خطبہ میں عوام الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے جامع آگاہی کے احکامات جاری کیے۔
وزارت قومی صحت کے پروگرام ”تمباکو سے پاک کراچی“ کے تعاون سے اس بار قرآن کریم کی آیات اور سنت مبارکہ کے حوالہ سے مستند ریفرنس ضلع بھر کے تمام علماء کرام، مشائخ عظام اور خطباء کرام کو ارسال کیے اور درخواست کی گئی کہ جمعۃ الوداع کے خطبہ میں ان آیات اور سنت کی روشنی میں عوام الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے جامع آگاہی دی جائے۔
حکومت پاکستان اور ضلعی حکومت پہلے ہی کراچی کو ”تمباکو سے پاک شہر“ بنانے کے لیے مصروف عمل ہے اور عوام میں تمباکو کے استعمال سے لاحق خطرات پر آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد تمباکو سے لاحق بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
محکمہ اوقاف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عالم دین کی حیثیت سے معاشرے کی انفرادی اور اجتماعی بالخصوص نسل نو کی اصلاح میں علماء کا کردار انتہائی کلیدی ہے اور علماء عامتہ الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات، انسداد، تدارک اور قوانین سے آگاہی فراہم کر کے ہمارے نوجوانوں میں مثبت اور صحت مند تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سال2021 کو ؁قومی ادارہ صحت کے جاری اعلان کے مطابق ”ترک تمباکو کا عزم کیجیے“ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ سماجی صحت کے لیے عوام الناس تک رسائی کے لیے مساجد منبر ایک ایسا resource ہیں جو ہمارے بگڑے معاشرے میں اہم تعمیری کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔