ڈاکٹر ثناء رام چند ، اسسٹنٹ کمشنر مقرر ہونے والی پاکستان کی اوّلین ہندو خاتون

کراچی:ملک میں سی ایس ایس 2020 کے امتحان میں کامیابی کے بعد بہ حیثیت اسسٹنٹ کمشنر تقرری پانے والی پہلی ہندو خاتون ڈاکٹر ثنا رام چند کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور کے قصبے چک سے ہے۔ انہوں نے پرائمری سے لے کر کالج تک تعلیم وہیں حاصل کی۔ ان کے والد شعبہ صحت سے وابستہ ہیں۔
انٹر میں اچھے نمبر آنے کے بعد ثناء نے سندھ کے چانڈکا میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور ہاؤس جاب سول ہسپتال کراچی میں کی۔
حالیہ دنوں میں وہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) سے یورولوجی میں ایف سی پی ایس کررہی ہیں، کچھ ماہ میں وہ سرجن بن جائیں گی۔
سی ایس ایس کے سالانہ امتحان 2020 میں کل 18553 امیدوار شامل تھے اور ان میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد محض 221 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سی ایس ایس میں کامیابی کی شرح دو فیصد سے بھی کم رہی ہے اور ان میں سے پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے جن 79 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر ثنا رام چند بھی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔