شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

کراچی: آج شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جہاں برسات ہوئی وہیں ملیر اور سرجانی کے علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
کراچی کے علاقوں سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، پورٹ قاسم، گلشن معمار، اورنگی ٹاؤن اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور بارش ہوئی۔
کراچی میں سرجانی ٹائون اور ملیر میں تیز بارش دیکھنے میں آئی، اس کے ساتھ اولے بھی پڑے، جس سے شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں جس سے شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہورہی ہے۔
گزشتہ روز سندھ کے مختلف شہروں سانگھڑ، شہداد پور، حیدرآباد، کوٹ غلام محمد اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔