راحت فتح علی خان کا شہداء وطن کو خراج عقیدت

کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے وطنِ عزیز کے عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
راحت فتح علی خان نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے۔
گلوکار نے عوام سے سوال کیا کہ جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دی ہیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟
راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
راحت فتح علی خان نے مشہور گانا اے وطن کے سجیلے جوانو گاکر پاک افواج کے شہداءِ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔