دبئی: عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سپرسیل، اشیا 90 فیصد تک سستی

دبئی: عید قرباں کی مناسبت سے دبئی میں سپراسٹورز نے خریداروں کے لیے اشیا 90 فیصد تک سستی کردیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سپراسٹورز کی جانب سے لگائی گئی سپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی اور اس دوران خریداروں کو اشیا 90 فیصد تک سستی فروخت کی جارہی ہیں۔ سیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسٹورز کے باہر خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی، ان میں ملبوسات، الیکٹرونکس، بچوں سے متعلق چیزیں، دیگر ضروری اور روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ سپر سیل سے سب کو عید الاضحیٰ کو اچھے طریقے سے منانے کا موقع مل جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔