سعودی عرب کی خوش حالی پاکستان کی ترقی ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی خوش حالی پاکستان کی ترقی ہے، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، مشکل حالات میں سعودیہ کی معاونت پر شکر گزار ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، معاشی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی، سعودی عرب کی خوش حالی اور ترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی، ثقافتی، برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، مشکل حالات میں سعودی قیادت کی جانب سے معاونت پر شکر گزار ہیں، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کا مؤقف قابل ستائش ہے، او آئی سی میں مثبت کردار پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہر پاکستانی کے دل میں سعودی عرب کے لیے والہانہ عقیدت ہے، اعلیٰ سطح کے رابطوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملی، جامع مذاکرات سے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، افغان مسئلے کے حل کے لیے دنیا افغان قیادت پر زور دے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔