آزاد کشمیر، پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ مظفرآباد میں ادا کی گئی۔ شہدا کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ پاک فوج کے شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔