روسی صدر پوتن نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا

سینٹ پیٹرز برگ: روسی صدر ولادی میر پوتن نے امریکا کو بڑا دشمن ٹھہرادیا۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ملک کی بحریہ کے قومی دن کے موقع پرسینٹ پیٹرزبرگ میں تقریب میں شرکت کی اور نئے نیول ڈاکٹرین پر دستخط کیے۔ روسی نیوی ڈاکٹرین میں امریکا کو سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے۔
صدر پوتن نے تقریر میں کہا کہ روس کی افواج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں بحریہ کو ہاپر سونک زرکون کروز میزائل دینے کا اعلان بھی کیا۔
روس کے 55 صفحات پر مشتمل نئے نیول ڈاکٹرین میں روسی بحریہ کے اسٹرٹیجک اہداف کو بیان کیا گیا ہے، جس میں دنیا کی عظیم میری ٹائم طاقت بننا بھی شامل ہے۔ امریکا کی دنیا کے سمندروں پر حکمرانی کی اسٹرٹیجک پالیسی کو روس کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔