سجل کے تھپڑ نے ہلاکر رکھ دیا تھا، سید جبران

کراچی: پاکستانی ڈراموں کے مقبول اداکار سید جبران نے کہا ہے کہ اداکارہ سجل علی کا تھپڑ نہیں کھائیے گا کیونکہ ان کا ہاتھ بہت بھاری ہے۔
سید جبران گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک سین تھا جس میں سجل نے مجھے تھپڑ رسید کرنا تھا، ہدایت کار یاسر نواز نے کہا چلو اب شاٹ کے لیے تیار ہوجاؤ۔

جبران نے بتایا، میں جیسے ہی مڑا سجل نے مجھے زوردار تھپڑ مار دیا، وہ تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلاکر رکھ دیا، سیٹ پر بیٹھے یاسر نواز ہنس پڑے، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا لو دیکھو یہ سین، میں یہ کیسے لگاؤں کہ اتنی چھوٹی سی لڑکی تمہیں مار رہی ہے، تم اپنی جگہ پر قائم تو رہو؟

سید جبران کے مطابق میں نے سین دیکھا کہ سجل اتنی چھوٹی سی اور میں اتنا لمبا، اس نے مجھے جیسے ہی تھپڑ مارا میں بچوں کی طرح پورا ہِل گیا، میں نے کہا یاسر بھائی اس کا ہاتھ بہت زور سے لگا ہے۔ یاسر نے کہا اب پتا چل گیا نہ کہ اس کا ہاتھ بھاری ہے، جاؤ اور اب تیار رہنا۔
ساتھ ہی جبران نے مداحوں کو انتباہ کیا کہ سجل کا تھپڑ کبھی نہ کھائیے گا، وہ جتنی چھوٹی لگتی ہے اتنا ہی بھاری ہاتھ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔