بجلی بحران، پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں بھی سندھ کی طرز پر مارکیٹیں رات نو بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس کا مقصد بجلی کی بچت کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی، ریسٹورینٹس بھی جلد بند کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔
صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پٹرول کی بچت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
میڈیکل اسٹور، اسپتال، پٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔