ایف اے ٹی ایف ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ ایکشن پلان پرعمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہوئی۔
آرمی چیف نے کہا کہ جی ایچ کیو میں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا، کورسیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔