کورونا وبا سنگین: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں نئی پابندیاں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وبا سنگین شکل اختیار کرنے لگی، اس حوالے سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔
این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورت حال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر اضلاع میں پنجاب کے 15، خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع شامل ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ہر قسم کی ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
این سی او سی کے مطابق متاثرہ 24 اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4 سے 12 ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں۔
پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور، خانیوال، رحیم یار خان شامل ہیں۔
این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔