پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود، حماد اظہر اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پر جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پر جاری کیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔