بجٹ آج، تنخواہ اور پنشن میں 10 تا 15 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ ہونے والے بجٹ مذاکرات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر رضامند ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پیش ہونے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
4400 ارب روپے کی سب سے بڑی رقم قرضوں اورسود کی واپسی کے لیے مختص کی گئی ہے جب کہ صوبوں کو 4200 ارب روپے منتقل کرنے کا تخمینہ، دفاع کے لیے 1523 ارب، ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب، گرانٹس کے لیے 580 ارب، سبسڈیز کی مد میں 580 ارب اور پنشن کے لیے 550 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
حکومتی امور کو چلانے کے لیے 527 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جب کہ بجٹ خسارے کا تخمینہ 4800 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔