کورونا کیسز سامنے آنے پر پی سی بی نے قوانین مزید سخت کردیے!

کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے قوانین میں مزید سختیاں بڑھا دی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے گراؤنڈ میں فرنچائز اونر ڈگ آؤٹ ختم کردیا ہے۔
اس سے قبل دوران میچ فرنچائز اونر کی فیملیز اس ڈگ میں بیٹھتی تھیں۔
ذرائع کے مطابق ہوٹل مینجمنٹ کو بھی ایس او پیز پر سختی سےعمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔