سینیٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دے دی

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں بازی پلیٹ گئی، اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے خلاف پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کی 37 نشستوں کیلئے قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آج پولنگ ہوئی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔
حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔
اعلان کے بعد اپوزیشن بینچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔