پی ایس ایل میں شرکت کیلیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کراچی کنگز کے چیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین جمعہ کی صبح کراچی پہنچے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلاٹینم کھلاڑی کولن انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز بھی کراچی پہنچ گئے۔
ہوٹل منتقلی کے بعد کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے، پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی ہفتہ کی صبح آمد طے ہے، روی بوپارہ بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اور دیگر نے بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر سیلف آئسولیشن اختیار کرلی، پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔