پی ایس ایل، 150 کھلاڑی دبئی پہنچ گئے: بھارت، افریقا سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کی راہ میں حائل رُکاوٹوں آہستہ آہستہ دُور ہورہی ہے۔ اس حوالے سے بقیہ مقابلوں کے لیے جنوبی افریقا اور بھارت سے آنے والی پروازوں کو یو اے ای ‏میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔
پاکستان سے کھلاڑیوں اور عملے کے 150 سے زائد افراد کو لے کر خصوصی پروازیں ابوظبی پہنچ ‏چکی ہیں اور اب دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں اور عملے کو لانے والی پروازوں کو بھی ابوظبی میں لینڈنگ ‏کی اجازت مل گئی ہے۔
پرواز میں بھارتی اور جنوبی افریقی شہریوں کے علاوہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پروازوں میں براڈ ‏کاسٹ کریو بھی موجود ہے۔
پاکستان میں رہ جانے والے افراد کو ویزے ملتے ہی چارٹرڈ فلائٹ کو حتمی شکل دی جائے گی اور ‏ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان آئندہ 2 روز میں کردیا جائے گا۔
اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود پی ایس ایل 6 میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور آفیشلز کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو تاحال ابوظبی کا ویزا نہیں مل سکا، اس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین بھی اسی طرح کی مشکلات کا شکار ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق فی الحال لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں موجود پچیس افراد کو تاحال ویزے نہیں ملے، یہ تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجراء پر ان تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظبی لایا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔