پاکستان خطرناک ترین ملک، اس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے، صدر جو بائیڈن نے ایک پروگرام میں کی گئی اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔