ایٹمی پروگرام سے متعلق بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے، وزیر توانائی

اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے متنازع بیان پر وزیر توانائی خرم دستگیر کا ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
خرم دستگیر نے گوجرانوالا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔
وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔