کراچی کے صارفین پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد: شہر قائد کے عوام پر پھر برق گرانے کا منصوبہ، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی اطلاعات۔
ایک طرف وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، وہیں کراچی کے شہریوں پر 4 روپے 45 پیسے تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ عائد کرنے کی دوسری درخواست بھی دائر کی گئی۔
وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو بھجوادیں، جس میں کہا گیا کہ 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے اور پورے ملک میں بجلی کا ٹیرف یکساں رکھنے کے لیے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیئر میں اضافہ کیا جائے۔
دوسری درخواست میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے صارفین سے 1 روپے 48 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے کی ایڈجسٹمنٹ بھی وصول کرنے کی اجازت دی جائے، جو ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کی مد میں وصول کی جائے گی۔
ٹیرف میں اضافے کی رقم اپریل، مئی اور جون 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے طور پر ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائے گی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیپرا یکساں قیمتوں کے لیے کے الیکٹرک کا الگ شیڈول آف ٹیرف جاری کرے، ڈسکوز کی طرح چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو کیا جائے۔
نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔