پی پی پی رہنماؤں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے!

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما آج ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کریں گے جب کہ فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات شیڈول ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا، وفد میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی اور دیگر شامل ہوں گے۔
دونوں جماعتوں کی جانب سے سینیٹ الیکشن، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ دونوں جماعتوں کی قیادت مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، جس میں سیاسی صورت حال، سینیٹ انتخابات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے فنکشنل مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ دونوں جماعتیں مردم شماری، سندھ کے جزائر اور دیگر متنازع امور پر مشترکہ مؤقف کے لیے بات چیت کریں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔