کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن کوئی نئی بات نہیں، یہ ناقص انتظامات اور نظام کا پیش خیمہ ہوتے ہیں، اب کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے، سخت گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث شہر قائد کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 25 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں اور نیو کراچی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، بفرزون، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد، کورنگی، کھارادر، صدر، برنس روڈ، شاہ لطیف ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز 2 اور اسکیم 33 میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔