ن لیگ کا حکومتی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازوقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست اور دیگر سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کل اتحادی جماعتوں کو مسلم لیگ ن اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔
اتوار کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔