گال ٹیسٹ: سری لنکا کے 9 وکٹ پر 329رنز، نواز کی 5 وکٹیں

گال: میزبان سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بناکر مجموعی برتری 333 رنز کرلی۔ محمد نواز نے پانچ بلے بازوں کی لنکا ڈھائی جب کہ یاسر شاہ تین وکٹیں لے سکے۔ ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔
پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اوشادا فرنانڈو، کوشال مینڈس اور دنیش چندی مل نے بھرپور حصہ ڈالتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں، چندی مل 86 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم 222 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ جواب میں پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری کی بدولت 218 رنز بناسکی۔ بابر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز متاثر کُن کھیل نہ پیش کرسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔