ڈالر کی اونچی پرواز، پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 224 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
منگل کو کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 224 روپے سے تجاوز کرگیا۔
دوسری جانب پیر کو کاروباری دن ختم ہونے پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا تھا، تاہم کاروباری روز کے دوسرے روز 80 روپے 80 پیسے کے اضافے سے 224 روپے ہوگیا۔
علاوہ ازیں اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں سے 31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔
بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کے اعلامیے کے مطابق جون 2022 کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4 جب کہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔