وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس: احتجاج، دھرنوں سے نمٹنے پر غور

اسلام آباد: بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن حکومت سے کیے گئے معاہدے کے تحت اس وقت مریدکے میں موجود ہیں، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، دوسری جانب تاجروں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔