ادویہ ساز اداروں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافے کی اجازت

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویہ ساز اداروں کو قیمت میں اضافے کی اجازت دے دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ادویہ بنانے والوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، سندھ 4000 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ ٹن میٹرک ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 3900 روپے من کے حساب سے 35 لاکھ اور بلوچستان 3900 روپے من کے حساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔
ای سی سی نے اسلام آباد پولیس کو بھرتیوں اور دیگر اخراجات کے لیے 45 کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔