پٹرول 15 روپے اور ڈیزل ساڑھے 18 روپے مہنگا

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا گیا، پٹرول 15 روپے اور ڈیزل ساڑھے 18 روپے مہنگا۔۔۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ 15 روپے کا بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر 14 روپے 91 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔