پٹرول 10 روپے لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی

اسلام آباد: عوام کے لیے بڑی خوش خبری، پٹرول 10 روپے لیٹر سستا کردیا گیا جب کہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے آئندہ پندہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10 روپے کمی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک پٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ میں پٹرول کی قیمت 22 روپے 63 پیسے کم کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔