ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ گرفتار

لودھراں: میڈیا انڈسٹری کی مقبول شخصیت مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پولیس اور سائبر کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ نے دعویٰ کیا پرائیویٹ لوگ اور تھانہ صدر پولیس نے مل کر میرے گھر چھاپہ مارا۔
عامر لیاقت کی خوشدامن سلمیٰ نے پولیس پر الزامات لگائے ہیں کہ مجھ سمیت میرے بچوں پر تشدد کیا گیا جب کہ میری بیٹی کو مارتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔
والدہ سلمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی بشریٰ کی وکیل بھی ہمراہ تھی، میری بیٹی کو کہاں لے کر گئے اور کس کیس میں پکڑا، ہمیں پولیس نے ابھی تک نہیں بتایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بار بار پوچھنے پر کہا گیا کہ تھانہ صدر لودھراں آجاؤ وہاں بتاتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔