پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ!

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے ہوگئی جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور اب نئی قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور اب نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔