ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان!

لاہور: جنوبی افریقا سے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد حفیظ، عماد وسیم، عبداللہ شفیق اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے، تمام لڑکوں نے بہترین پرفارم کیا، امید ہے یہی تسلسل برقرار رہے گا، کھلاڑیوں کے ٹیم میں کردار کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کی گئی ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ کچھ اہم چیزیں نوٹ کی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاور پلے میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے والے لڑکے چاہئیں اور مڈل آرڈر میں میچ کو ختم کرنے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے، آل راؤنڈرز کو بھی توجہ دی گئی ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عثمان قادر اور زاہد محمود 20 رکنی ٹیم میں شامل ہیں، محمد حفیظ ٹی ٹین لیگ اورعماد وسیم فیملی وجوہ کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں، شاداب خان انجری کے باعث منتخب نہ ہوسکے جب کہ فخر زمان، عبداللہ شفیق، وہاب ریاض اور محمد موسیٰ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
بابراعظم کپتان، حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، ظفر گوہر، محمد نواز، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد حسنین، زاہد محمود، عثمان قادر۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔