پٹرول 2 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 47 پیسے سستا ہوگیا

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 204 روپے 98 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 9 روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔