ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن

دبئی: بابائے کرکٹ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی گئی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے ساتھ 24 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ بھارتی ٹیم ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
رینکنگ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 5، 5 میچوں میں 2 فتح، 2 ہار اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 26 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
اسی طرح ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں نے 2، 2 میچز کھیل رکھے ہیں تاہم کالی آندھی ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 4 پوائنٹس اور لنکن ٹائیگرز مسلسل دو میچز ہار کر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اس سائیکل میں بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں نے ابھی کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔