غسل خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر، ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ: غسل خانہ کعبہ کی سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا جب کہ غسل کعبہ کے روح پرور مناظر بھی سامنے آئے ہیں۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔
خانہ کعبہ کے غسل کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جب کہ غسل کعبہ کے لیے 20 لیٹر آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔
غسل کے بعد خانہ کعبہ کو خالص عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔