ماہانہ لاکھوں کمانے والی پاکستان کی پہلی موچی لڑکی

لاہور: زندہ دلوں کے شہر سے تعلق رکھنے والی آلائنہ فخریہ کہتی ہیں کہ میں موچی ہوں، میرے پاس اعلیٰ تعلیم کی ڈگری ہے، لیکن پھر بھی میں موچی کا کام کرتی ہوں۔

اس لڑکی کا نام آلائنہ ہے جو اپنے والد کے کام کو آگے بڑھا رہی ہے اور کہتی ہے کہ میں نے سوشل سائنس میں تعلیم حاصل کر رکھی ہے مگر بہت سی جگہ نوکری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن ملازمت نہ ملی تو والد صاحب نے کہا کہ بیٹا تم میرا پیشہ کیوں اختیار نہیں کرتیں؟

میں حیران ہوئی اور سوچا کہ ابوکیا کہہ رہے ہیں؟مزید یہ کہ کچھ دنوں بعد میں نے یہی کام شروع کردیا تو میری سہیلیوں نے مجھے کہا کہ یہ تم کیا کررہی ہو مگر اب اللہ پاک کا شکر ہے کہ میں ماہانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کما لیتی ہوں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے والد صاحب اتنا کما نہیں پاتے تھے مگر لوگوں کے پھٹے پرانے جوتے سینا اور نئے جوتے بنانا یہ سب میں نے کام شروع کیا ۔ تو اللہ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا آج میرا اپنا گھر ہے، میرے پاس ایک بہترین کار ہے ۔ جس پر میں اس رب کریم کی بہت شکر گزار ہوں۔
ایک ویب چینل کے مطابق موچی آلائنہ نے کہا کہ مجھے تو کوئی بھی تنگ نہیں کرتا بلکہ میرے پاس صرف لاہور سے ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے آرڈر آتے ہیں جنہیں اب تو میں پورا بھی نہیں کرپاتی تو میں نے اب اپنی ٹیم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ میں ٹرک ڈرائیوروں، بڑوں اور بچوں کے لیے خصوصی ڈیزائنز کی پشاوری چپل بناتی ہوں، اب کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ صرف یہ دکان ہی نہیں بلکہ میں نے چھت پر ایک اسٹور بھی بنا رکھا ہے جس میں بک ہوئے آرڈرز کو پہلے سے بنا کر رکھ دیتی ہوں، تاکہ جب وہ آئیں لینے کے لیے تو میں ان کو جلد سے جلد دے دوں بغیر کسی تاخیر کے۔
آلائنہ دیگر لڑکیوں کے لیے انسپائریشن کی حیثیت اختیار کرگئی ہیں۔ سچ ہے کہ اللہ محنت کرنے والوں کو صلہ ضرور دیتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔