پاکستان کو جیت کیلیے 120 رنز درکار، عبداللہ کی شاندار سنچری

گال: اوپنر عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شان دار بیٹنگ، شفیق نے سنچری داغ دی، پاکستان کے ہدف کی جانب تیزی سے بڑھتے قدم، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے۔ کھیل جب ختم ہوا تو عبداللہ شفیق 112اور محمد رضوان 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز کی ضرورت ہے اور ابھی اُس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان جیت کے قریب دکھائی دیتا ہے۔

قبل ازیں امام الحق 35 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ سینئر بیٹر اظہر علی محض 6 رنز تک محدود

رہے۔ کپتان بابراعظم نے 55 رنز بناکر عبداللہ شفیق کا بھرپور ساتھ دیا، دونوں کے درمیان 101 رنز کی شاندار شراکت ہوئی۔
جب چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو اُس وقت سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر
329 رنز بنارکھے تھے۔ چوتھے روز میزبان ٹیم اپنے مجموعے میں 8 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 337 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف ملا۔ جس کے تعاقب میں اوپنرز نے 87 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ عبداللہ شفیق نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ کپتان بابراعظم اور اُن کے درمیان 95 رنز کی عمدہ شراکت داری جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔