شہریار منور کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، سجل پر تنقید کی بارش

کراچی: گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف اداکار سجل علی اور شہریار منور کا فوٹ شوٹ کیا گیا، اس کے بعد سے سجل علی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
صارفین شہریار کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کرانے پر سجل علی کو ہدف تنقید بنارہے ہیں اور اُن سے متعلق انتہائی سخت کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

بعض صارفین نے اپنے کمنٹس میں اخلاقیات کا دامن تک تج دیا ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی نے 2020 میں سینئر اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر کے ساتھ شادی کی تھی، یہ شادی دو سال بھی نہ ٹک سکی اور بالآخر سجل اور احد نے راہیں جدا کرلیں۔
طلاق کے بعد یہ ان کا پہلا فوٹو شوٹ ہے، جس میں بولڈنیس اختیار کرنے پر اداکارہ مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔