پاکستانی روپیہ بے وقعت، ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستانی روپیہ مزید بے وقعتی کا شکار، اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج 3 روپے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 287 روپے 43 پیسے ہے۔
انٹربینک میں اس سے قبل سیشن میں ڈالر 286 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 295 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔