پاکستانی برآمدات 22 فیصد اضافے سے 2.8 ارب ڈالر تک جاپہنچیں

اسلام آباد: نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ الحمدللہ دسمبر 2023 میں برآمدات 22 فیصد اضافے سے 2.8 بلین ڈالر جب کہ دسمبر 2023 میں درآمدات 12 فیصد کم ہوکر 4.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ جولائی تا دسمبر 2023 کی مدت کے لیے برآمدات 5 فیصد اضافے کے ساتھ 14.981 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جب کہ جولائی تا دسمبر 2023 کے لیے درآمدات 16 فیصد کمی کے ساتھ 26.129 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ دسمبر 2023 میں تجارتی خسارہ 40 فیصد کم ہوکر 1.7 بلین ڈالر (1.141 بلین ڈالر کم ہوگیا)۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ جولائی دسمبر 2023 میں، تجارتی خسارہ 34 فیصد کم ہوکر 11.148 بلین ڈالر (5.817 بلین ڈالر کم ہوگیا) ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔