سڈنی ٹیسٹ کیلیے ٹیم کا اعلان: امام اور شاہین باہر، صائم ایوب شامل

کراچی: آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کردیا ہے اور ان کی جگہ اوپنر صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی کے اوپر سے ورک لوڈ کم کرنے کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔