سوشل میڈیا پر صوفہ نما گاڑی کے چرچے

ممبئی: معروف بھارتی کاروباری شخصیت آنند مہندرا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دو لڑکوں کو سڑکوں پر صوفہ نما گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔
اگرچہ یہ ویڈیو پرانی ہے، تاہم ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہندرا گروپ آف کمپنیز کے مالک آنند مہندرا نے سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ پیغام دیا۔
ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک تفریحی منصوبہ نہیں بلکہ اس میں کارفرما انجینئرنگ کے جذبے کو دیکھیے۔ اگر کسی ملک کو کار سازی میں بڑا نام پیدا کرنا ہے تو اسے گیراج میں کام کرنے والے ایسے ماہر موجدوں کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کے انسپکٹر کے چہرے کے تاثرات دیکھنا چاہوں گا جب اس کے سامنے ایسی گاڑی رجسٹر ہونے کے لیے آئے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔