بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

دبئی: روایتی حریف بھارت سے ہونے والے مقابلے کے لیے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل نہیں کیا گیا۔
بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔


اس ضمن میں کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، کھیل میں ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں، کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے، ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں ایونٹ کا سب سے اہم مقابلہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔