پاک بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث نہ ہوسکا

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلادیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔