پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نے پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کرلی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کرلی۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے بعد 68 ہزار 229 تک جاپہنچا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 90 پیسے کا ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔