شیر افضل مروت رانگ نمبر، اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اُٹھایا، سلمان احمد

کراچی/ اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا۔
گلوکار سلمان احمد نے اپنی ٹوئٹ میں شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا، خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں۔
انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشان دہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔
شیر افضل نے لکھا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔