آئی ایم ایف سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔
تازہ قسط ملنے کے بعد پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالرز ملیں گے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے 2 ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوورکیا ہے، پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔