پاکستان نے سکوک بانڈز سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد: پاکستان نے سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلیے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 1 ارب ڈالر کی رقم کامیاب سکوک بانڈ جاری کرکے حاصل کی گئی۔ سکوک بانڈز میں ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ و امریکا کے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی رہی۔
اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر سکوک بانڈز کے لیے 2.7 ارب ڈالر کی پیشکشیں سامنے آئیں، حکومت نے تفصیلی جائزے کے بعد ایک ارب ڈالر کی منظوری دی، حکومت کے ٹرسٹ سرٹیفکیٹس اشوئنس پروگرام کے تحت یہ پہلی ٹرانزیکشن رہی جب کہ سکوک بانڈز 7 سال کی میچورٹی کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔